ایران نے بھارت کو چاہ بہار ریل پراجیکٹ سے الگ کر دیا


modi
14 جولائی, 2020 3:51 شام

تہران ( 92 نیوز) بھارت خطے میں مزید تنہائی کا شکار  ہو گیا، ایران نے بھارت کو چاہ بہار ریل پراجیکٹ سے الگ کر دیا ،  ایرانی حکومت کا اپنے طور پر ریل لائن کی تعمیر کا فیصلہ کرلیا۔

بھارت کو بین الاقوامی سطح پر ایک اور رسوائی کا سامنا ، ایران نے فنڈز میں تاخیر کرنے پر بھارت کو چاہ بہار ریل پراجیکٹ سے الگ کر دیا، ایرانی حکومت نے اپنے طور پر ریل لائن کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

ایران نے بھارت کو 4 سال قبل طے پانے والے ریل لائن معاہدے سے نکال باہر کیا۔ فنڈز کی ادائیگی میں تاخیر کرنے پر ایران نے بھارت کو ریل پراجیکٹ سے الگ کر دیا۔

اب ایران اپنے طور پر مارچ 2022 تک اس پراجیکٹ کو مکمل کرے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز