ایران دنیا کو امن کا پیغام دیگا ، حسن روحانی


ایران دنیا حسن روحانی نیو یارک ‏ ‏92 نیوز
۲۴ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۱ دن

نیو یارک ( 92 نیوز ) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران دنیا کو امن و استحکام کا پیغام دے گا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مشرق وسطیٰ اور خلیج فارس میں  ملکی مداخلت ختم کرنے کا پیغام دیں گے۔

انہوں نے کہا اس کے علاوہ وہ ایرانی قوم کا پیغام بھی بین الاقوامی کمیونٹی تک پہنچائیں گے کہ ایران کے لوگ ظالمانہ اقتصادی جنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی ایک مزاحمتی قوم ہیں اور ہر ایک کو اپنے وعدوں اورقوانین کی پاسداری کرنا چاہیے۔

تازہ ترین ویڈیوز