Thursday, January 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایران دنیا کو امن کا پیغام دیگا ، حسن روحانی

ایران دنیا کو امن کا پیغام دیگا ، حسن روحانی
September 24, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز ) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران دنیا کو امن و استحکام کا پیغام دے گا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مشرق وسطیٰ اور خلیج فارس میں  ملکی مداخلت ختم کرنے کا پیغام دیں گے۔ انہوں نے کہا اس کے علاوہ وہ ایرانی قوم کا پیغام بھی بین الاقوامی کمیونٹی تک پہنچائیں گے کہ ایران کے لوگ ظالمانہ اقتصادی جنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی ایک مزاحمتی قوم ہیں اور ہر ایک کو اپنے وعدوں اورقوانین کی پاسداری کرنا چاہیے۔