ایران اور امریکا نے اپنی اپنی جیلوں میں سے ایک ایک قیدی کو رہائی دے دی


ایران ، امریکا ، جیلوں ، قیدی ، رہائی
۰۸ دسمبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۳ دن

 واشنگٹن (92 نیوز) ایران اور امریکا نے کشیدگی کے باوجود اپنی اپنی جیلوں میں سے ایک ایک قیدی کو رہائی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے چینی نژاد امریکی قیدی ژیو وانگ کو رہائی دی ہے جبکہ امریکا نے ماہر حیاتیات پروفیسر مسعود سلیمانی کو رہا کیا ہے۔

ایرانی قیدی پروفیسر مسعود سلیمانی تہران پہنچ چکے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پروفیسر مسعود سلیمانی کے ایران واپسی کے بعد کہا کہ انہوں نے امریکی قیدی کو رہائی اسلامی اصول رحم کو مد نظر رکھ کر کی ۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایران کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا اس اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکا اور ایران دوسرے مسائل پر بھی معاہدہ کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز