ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابے احمد کو امن کے نوبل انعام سے نواز دیا گیا


ایتھوپیا ، وزیر اعظم ، ابے احمد ، امن ، نوبل انعام ، نواز
۱۰ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۵ شام

 ادیس ابابا (92 نیوز) ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کو دو ہزار انیس کیلئے نوبل انعام برائے امن سے نواز دیا گیا۔

اوسلو سٹی ہال میں منعقدہ تقریب میں ناروے کے شاہی خاندان کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئے ۔ اس موقع پر ناروے نوبل کمیٹی کے چیئرمین نے ایتھوپین وزیر اعظم ابی احمد کو میڈل اور سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ انہیں یہ انعام پڑوسی ملک اریٹریا کیساتھ بیس سال سے جاری جنگ ختم کرنے کیلئے کردار کرنے پر دیا گیا۔

تقریب سے خطاب می ابی احمد نے کہا کہ افریقہ کو درپیش خطرات پر گفتگو کی ۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ کا خطہ سٹریٹجک لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہیں۔ اِسے عالمی قوتوں کا میدان جنگ اور دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے ۔

تازہ ترین ویڈیوز