Saturday, December 5, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اہل کراچی سے وعدہ ہے اب خاموش نہیں بیٹھوں گا، علی زیدی

اہل کراچی سے وعدہ ہے اب خاموش نہیں بیٹھوں گا، علی زیدی
July 27, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر بحری امور علی زیدی  کا ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے بہت ہوگیا، اہلِ کراچی سے وعدہ ہے اب خاموش نہیں بیٹھوں گا۔

علی زیدی نے کہا کہ کراچی کی منظم تباہی کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھوں گا، وزیراعظم نے ہمیشہ کراچی کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا ، وزیراعظم نے  صوبوں کو آزادی سے کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  اس وقت کیا راستہ بچتا ہے جب ایک صوبائی حکومت عوام کے مفادات پر ہی ضرب لگانا شروع کردے، پیپلزپارٹی بلا جھجک و احساسِ ندامت برسوں تک ہمیں لوٹتی آئی ہے، صاف نظر آرہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی سے بدلہ لے رہی ہے، جب تک پاکستان ان مجرموں سے نجات حاصل نہیں کرتا ہم اپنی حقیقی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جب تک ان مجرموں سے چھٹکارا نہیں ملتا ہم ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے ہٹتے رہیں گے۔

رابطہ کیجیے