اگلے 2 ہفتے تک جزوی لاک ڈاؤن جاری رہے گا، وزیراعظم عمران خان


اگلے 2 ہفتے ، جزوی لاک ڈاؤن ، جاری ، وزیراعظم عمران خان ، اظہار خیال ، اسلام آباد ، 92 نیوز
14 اپریل, 2020 5:29 شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ اگلے 2 ہفتے جزوی لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔ مشکل حالات میں عوام نے لاک ڈاؤن پر عمل کیا۔ وفاق صوبوں پر اپنی سوچ نافذ نہیں کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کیا گیا، ہماری قوم نے لاک ڈاؤن پرخود کو محفوظ رکھا جو اور ملک نہیں رکھ سکے ، کورونا وائرس پبلک جمع ہونے پر تیزی سے پھیلتا ہے، 26 کیسز پر ہم نے ملک میں لاک ڈاؤن ک آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا جتنا اندازہ لگایا تھا اس کا صرف 30 فیصد پھیلا، ملک میں کورونا وائرس سے ہماری توقعات سے کم پھیلا ہے، اموات بھی کم ہوئی ہیں۔ امریکا میں ایک دن میں دو ہزار لوگ مرے ہیں۔ پاکستان میں اموات اور کیسز کی تعداد کم ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ذہن میں رکھیں کسی بھی وقت کورونا وائرس پھیل سکتا ہے، ہمیں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ ہم جتنی بھی احتیاط کر رہے تھے اس سے زیادہ اور کرنی ہے، ہمیں پہلے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم بولے کہ وائرس کی وجہ سے دیہاڑی دار طبقے کی فکر ہوتی ہے، چھوٹا طبقہ ایک دم بیروز گار ہوگیا، اسپتالوں میں سہولتیں ہیں، دنیا سے سامان منگوایا ہے، ابھی تک تو ہم ٹھیک چل رہے ہیں، خدانخواستہ کورونا بڑھ گیا تو ہمارا ہیلتھ سسٹم مقابلہ نہیں کرسکے گا۔ ایک ہی وقت میں دو محاذوں پر لڑ رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ احساس پروگرام میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے، گندم کی کٹائی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے، شہروں میں آج سے کنسٹرکشن اور کئی صنعتوں کو کھول دیں گے، جن صنعتوں کو کھولنا ہے اس پر 98 فیصد اتفاق ہوگیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز