Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اڑن طشتری ، خلائی مخلوق یا کچھ اور ، پی آئی اے پائلٹ نے دوران پرواز عجیب چیز دیکھی

اڑن طشتری ، خلائی مخلوق یا کچھ اور ، پی آئی اے پائلٹ نے دوران پرواز عجیب چیز دیکھی
January 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اڑن طشتری،خلائی مخلوق یا کچھ اور؟ پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز عجیب و غریب چیز دیکھی۔

پاکستان کی فضاؤں میں اڑنے والی پراسرار چیز کیا تھی؟،پی آئی اے پائلٹ نے چمکتی ہوئی کونسی چیز دیکھی؟،دوران پرواز پراسرار چیز کو کیمرے میں محفوظ کرلیا۔
واقعہ 23جنوری کو پی کے304کی پرواز کے دوران پیش آیا، پائلٹ 35ہزار فٹ کی بلندی پر تھا جب پراسرار چیز دیکھی، حرکت کرتی چیز طیارے سے ایک ہزار فٹ دور تھی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کیا چیز تھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، سائنسدان ڈاکٹر یار جان کا کہنا ہے ماضی میں اڑن طشتریاں دیکھی گئی ہیں۔ چمکتی ہوئی پراسرار چیز کیا تھی؟ ابھی معلوم نہیں ہوسکا، پی آئی اے اور دیگر حکام نے کھوج لگانا شروع کردیا۔