اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سینیٹ کا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی کر دیا گیا

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی برقرار تحریک عدم اعتماد
۲۳ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۱۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سینیٹ کا اجلاس آج ہوا اور شروع ہوتے ہی ملتوی کر دیا گیا۔

اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا سینیٹ کا اجلاس چند منٹوں میں ہی ختم ہو گیا۔ اجلاس کے آغاز پر چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر ستارہ ایاز، احمد خان ، آغا شاہ زیب درانی پر مشتمل پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا۔ اس کے بعد میر صادق سنجرانی نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کی اجازت دی۔

اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق نے بحث کو ضابطے کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ایجنڈے میں قرارداد کو شامل نہیں کیا گیا۔ رولز 218 کے تحت تحریک عدم اعتماد پر بحث نہیں ہوسکتی، کارروائی یکم اگست تک ملتوی کریں۔

قائد ایوان شبلی فراز نے اپوزیشن لیڈر راجہ ظفرالحق کا شکریہ ادا کیا تو چیئرمین سینیٹ بولے تحریک کے حوالے سے سینیٹ سیکرٹریٹ کو رولنگ دے دی ہے۔ اس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز