Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن کی جانب سے کورونا کے قومی چیلنج پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے ، عثمان بزدار

اپوزیشن کی جانب سے کورونا کے قومی چیلنج پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے ، عثمان بزدار
April 26, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے اپوزیشن کی جانب سے کورونا کے قومی چیلنج پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے۔

عثمان بزدار نے کہا حکومت نے کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن ضروری اقدام اٹھایا ہے۔ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔ اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بے حس اپوزیشن کوعوام کی زندگیوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ انکی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کورونا میں دکھی انسانیت کو تنہا چھوڑنے والے عناصر خود تنہا ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم کورونا وباء کے دوران بھی عوامی اجتماعات کرتی رہی اورکورونا پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اس سنگدل ٹولے نے پہلے بھی عوام کی زندگیوں پر سیاست چمکائی اور اب بھی یہ وہی قابل مذمت حرکت کر رہے ہیں۔ جن لوگوں نے کورونا کے دوران عوام کی زندگیوں کی پرواہ نہیں کی اب وہ خود نشان عبرت بن چکے ہیں۔