اپوزیشن کی اے پی سی مجرموں کا اکٹھ ہے ، شبلی فراز


Shibli Faraz
19 ستمبر, 2020 7:19 شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی مجرموں کا اکٹھ ہے ۔  یہ لوگ ملک میں امن و امان خراب کرنا چاہتے ہیں۔

شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس  میں سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ ملک میں ناامیدی پھیلا رہے ہیں، جو بہت سنجیدہ مسئلہ بن سکتا ہے۔ بہانہ بنا کر جانے والا ایک مجرم ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرے گا،اپوزیشن کی کوشش ہے ملک کو لا اینڈ آرڈر کی صورتحال میں ڈالا جائے،اپوزیشن کا ملک میں ناامیدی پھیلانا بہت سنجیدہ مسئلہ بن سکتا ہے،یہ پاکستان کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ کر اس پر حکمرانی کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر بولے کہ  نواز شریف، مریم نواز، آصف زرداری، بلاول بھٹو، شاہد خاقان، شہباز شریف سمیت سب ملزم اور مجرم ہیں ۔ یہ تمام لوگ اسٹیک ہولڈر نہیں، اسٹیک ہولڈرز تو ملکی ادارے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز