اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس اگلے ہفتے بلانے کی تیاریاں شروع

اپوزیشن ، آل پارٹیز کانفرنس ، اگلےہفتے ، بلانے ، تیاریاں ، شروع
۲۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس اگلے ہفتے بلانے کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔

اے پی سی کی ممکنہ تاریخ 25, 26 نومبر ہو سکتی ہے۔ مولانا فضل الرحمن کل ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد پہنچ کر سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کریں گے ۔

اے پی سی بلانے کا مطالبہ رہبر کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں کیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے اے پی سی کے لئے مولانا فضل الرحمن سے کنوینئر رہبر کمیٹی اکرم درانی نے رابطہ کیا ہے۔

راولپنڈی و اسلام آباد کی اپوزیشن جماعتوں کی مقامی اے پی سی کے بعد امیر جے یو آئی اسلام آباد مولانا عبدالمجید ہزاروی کا کہنا تھا جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے۔

لیگی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا رہبر کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق احتجاج آگے بڑھا رہے ہیں۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے نواز شریف کی صحتیابی کی دعاوں کیلئے قوم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز