Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی یکجہتی کو تباہ کرنیکی کوشش کی، وزیراعلیٰ بزدار

اپوزیشن نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی یکجہتی کو تباہ کرنیکی کوشش کی، وزیراعلیٰ بزدار
January 18, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی یکجہتی کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ بولے کہ عوام دو چہروں والوں کی منفی سیاست سے متنفر ہو چکے، ثابت ہوگیا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت اور درست فیصلے کئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنا ہے- عوام ترقی چاہتے ہیں، افراتفری نہیں- بدقسمتی سے اپوزیشن کا ٹولہ ملکی مفادات کو فراموش کرچکا ہے۔ کرپٹ ٹولہ عوام کو گمراہ نہیں کر سکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ صبر وتحمل اور دور اندیشی سے لڑ رہے ہیں، حکومت اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے، شہریوں کو بھی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ زندہ قومیں آزمائش میں ہی بہتر راستے نکالتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت سب سے زیادہ عزیز ہے۔ شہریوں کو اپنی ذمہ داری فرض سمجھ کر نبھانی چاہیے۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کا تعاون بے حد اہمیت کاحامل ہے۔ شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے سے ہی حکومتی کوششیں بار آور ثابت ہوں گی۔ لاہور کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیر اعلی عثمان بزدار کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات اورعلاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ایس او پیز پر موثر انداز میں عملدرآمد کی ہدایت کی۔