Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن نہیں چاہتی کہ سیاست سے پیسے کا کلچر ختم ہو، شبلی فراز

اپوزیشن نہیں چاہتی کہ سیاست سے پیسے کا کلچر ختم ہو، شبلی فراز
February 13, 2021

پشاور (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ سیاست سے پیسے کا کلچر ختم ہو، دس سال کچھ نہ کرنے والوں کو عوام کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔

شبلی فراز کی پشاور میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سینیٹ برائے فروخت کا کلچر ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن اس کی مخالفت کررہی ہے۔ نظام کےلئےحکومت میں ہوتے ہوئے اختیارات سرنڈر کررہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اوپن بیلٹ پر عمران خان کا ساتھ دینا چاہیئے۔ عام لوگوں کو بھی موقع ملنا چاہیئے۔ ایم پی ایز ہمارے ساتھ ہیں پارٹی کو ووٹ دیں گے۔

وفاقی وزیر نے سینیٹ میں اکثریت ملنے پر قانون سازی کا عمل تیز کرنے کا عزم بھی اظہار کیا۔