Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار
February 28, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے، اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے۔ پی ڈی ایم کو ملکی ترقی عزیز نہیں، ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ترقی کے سفر کیلئے ٹیک آف کرچکا ہے، اپوزیشن انتشار پھیلا کر ترقی روکنے کے درپے ہے۔

اُن کا کہنا تھا انتشار کی سیاست کرنے والوں کو قومی مفاد میں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، عوام نا عاقبت اندیش عناصر کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ کورونا کے باوجود کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے۔