Wednesday, June 23, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن لیڈر کو قید کرکے انتخابی اصلاحات کی بات کی جارہی ہے ، مریم اورنگزیب

اپوزیشن لیڈر کو قید کرکے انتخابی اصلاحات کی بات کی جارہی ہے ، مریم اورنگزیب
March 18, 2021

لاہور (92 نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا اپوزیشن لیڈر کو قید کرکے انتخابی اصلاحات کی بات کی جارہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے حکومتی بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا جھوٹ اور الزامات لگانے والے نااہلوں سے کوئی بات نہیں ہو گی۔ ہم نے ملک بھر سے لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا۔ قوم کی خدمت کا صلہ گرفتاریاں اور سیاسی انتقام سے لیا گیا۔ اسپیکر کو خط لکھ کر کہتے انتخابی اصلاحات پر کمیٹی بنائی جائے۔ قائد حزب اختلاف کو گرفتار کیا ، انہیں شرم آنی چاہیے ۔ ڈسکہ کے پیرزاڈنگ آفسیر کو اغواء کیا گیا ۔

مریم اورنگزیب بولیں ہم نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا تھا۔ چھبیس مارچ کو جو نوٹس آیا ہے اس میں پوچھے گے تمام سوالوں کے جواب دئیے جا چکے ہیں ۔