Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن سے کیا نپٹنا، وہ اپنی دشمن خود ہے، شبلی فراز

اپوزیشن سے کیا نپٹنا، وہ اپنی دشمن خود ہے، شبلی فراز
January 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے اپوزیشن سے کیا نپٹنا، وہ اپنی دشمن خود ہے، اپوزیشن کو ابھی تک عوامی پذیرائی نہیں ملی۔

جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، لوگ کسی کی کرپشن بچانے باہر نہیں نکلتے۔ حکومت دباؤ میں نہیں آئے گی۔ کرپشن کی دیمک ملک کی بنیادیں چاٹ گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا، سینٹ الیکشن ہمیشہ سے متنازع رہے ہیں، ہماری پارٹی شروع سے ہی کہتی آئی ہے کہ انتخابات شفاف ہونے چاہئیں۔ ہم نے کے پی میں اپنے 20 ممبران کو نکال دیا تھا۔

اُنہوں نے کہا، وزیراعظم یا کسی وزیر نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگوائی۔ پوری دنیا ایک خاص دور سے گزر رہی ہے، کورونا نے بلاامتیاز سب کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

اُن کا کہنا تھا، پاکستان میں کئی ایسے بزنس ہیں جن پر اثر پڑا، حکومت نے محدودوسائل کے باوجود 1.2 ٹریلین کا پیکیج دیا۔ پیکیج کا مقصد متاثر طبقوں کی مدد کرنا تھا۔ ہم نے جتنی بھی باتیں کیں ان پر عمل کرنے کی کوشش کی۔