Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن رہنما وہ بیانیہ دے رہے ہیں جو ہندوستان کا ہے ، علی محمد خان

اپوزیشن رہنما وہ بیانیہ دے رہے ہیں جو ہندوستان کا ہے ، علی محمد خان
November 1, 2020
پشاور (92 نیوز) وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا اپوزیشن رہنما وہ بیانیہ دے رہے ہیں جو ہندوستان کا ہے۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا تھا حکومت کے خلاف بیان کا برا نہیں مانتے۔ ریاست کی نظر میں دھرتی کا ہر بچہ برابر ہے۔ پشاور دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے ڈانڈے کسی نہ کسی طرح نئی دہلی تک ضرور پہنچتے ہیں۔ علی محمد خان نے کہا ہے کہ ملک کو ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے جس میں پاک فوج، قومی اداروں اور قومی نظریے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پشاور میں دھماکے کا نشانہ بننے والی مسجد کا دورہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ففتھ جنریشن وار سے نمٹنے کے لئے پاکستانی بحیثیت قوم تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات سے پاکستانوں کے حوصلے کو پست نہیں کیا جا سکتا۔ حملہ اے پی اے پر ہو یا مدرسہ زبیریہ پر، حکومت دہشتگردی کا مقابلہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کے ذریعے دین اسلام کو مٹایا نہیں جا سکتا۔ وزیر اعظم عمران خان کی کوشش ہے کہ امت مسلمہ کو ساتھ ملا کر ہالو کاسٹ کی طرح پغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف دنیا کو عالمی قانون بنانے پر قائل کرے۔