اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری ، پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے پر پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج

اپوزیشن گرفتاری پروڈکشن آرڈرز اسلام آباد ‏ ‏92نیوز ‏
۱۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۱ شام

پروڈکشن آرڈرز

کیمپ میں اپوزیشن کے  گرفتار ارکان ، نواز شریف ، مریم نواز ، آصف علی زرداری ، شاہد خاقان عباسی ، سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کی تصاویر آویزاں کی گئیں ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت نے قومی ‏اسمبلی ‏کو مفلوج کردیا ، اسپیکر قومی اسمبلی ارکان  کو حق نمائندگی سے محروم رکھ کر اپنے حلف ‏سے ‏انحراف کررہے ہیں ، رویہ نہ بدلہ تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دینگے ۔

رہنما پیپلزپارٹی نوید قمر نے کہا کہ حکومت اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کرکے  زد و کوب  کا سلسلہ ‏جاری رکھے ہوئے ہے، یہ اسمبلی کو پارلیمانی پارٹی کی طرح چلانا چاہتے ہیں جو ہم کسی صورت نہیں ‏ہونے دیں گے۔ ‏

احتجاج میں شریک ارکان نے اپنے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں ، حزب اختلاف ‏کی ‏جماعتوں نے اسپیکر اسد قیصر کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کردیا۔

تازہ ترین ویڈیوز