اپوزیشن رہنماؤں کا ٹرین حادثے پر اظہار افسوس، وزیر ریلوے سے استعفے کا مطالبہ

اپوزیشن ٹرین حادثے وزیر ریلوے اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز صادق آباد ‏ قومی اسمبلی ‏ قائد حزب اختلاف ‏ شہباز شریف ‏ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی ‏ بلاول بھٹو ‏
۱۱ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) اپوزیشن رہنماؤں نے صادق آباد کے قریب ٹرین حادثے میں 12 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر  گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ریلوے سے استعفے کا مطالبہ کر ڈالا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے ٹرین حادثے پر افسوس  اور  زخمی و جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ کمزور ریلوے ٹریک اور ناقص منصوبہ بندی حادثات کا باعث بن رہی ہے ، پے در پے حادثات انتہائی تشویشناک ہیں ،حادثات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے ، وزیر ریلوے عہدے سے مستعفی ہوں ۔

تازہ ترین ویڈیوز