Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن رہنماؤں کا ٹرین حادثے پر اظہار افسوس، وزیر ریلوے سے استعفے کا مطالبہ

اپوزیشن رہنماؤں کا ٹرین حادثے پر اظہار افسوس، وزیر ریلوے سے استعفے کا مطالبہ
July 11, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اپوزیشن رہنماؤں نے صادق آباد کے قریب ٹرین حادثے میں 12 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر  گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ریلوے سے استعفے کا مطالبہ کر ڈالا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے ٹرین حادثے پر افسوس  اور  زخمی و جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ کمزور ریلوے ٹریک اور ناقص منصوبہ بندی حادثات کا باعث بن رہی ہے ، پے در پے حادثات انتہائی تشویشناک ہیں ،حادثات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے ، وزیر ریلوے عہدے سے مستعفی ہوں ۔