Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن جلسوں سے حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتی، شیخ رشید

اپوزیشن جلسوں سے حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتی، شیخ رشید
November 20, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) وزیرریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ اپوزیشن جلسوں سے حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتی، یہ قوم کو بندگلی کی طرف لے جارہے ہیں۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسوں سے صرف کورونا پھیلے گا، عمران خان کہیں نہیں جائیں گے، ن لیگ کا بیانیہ عمران خان کی خدمت ہے۔ علاوہ ازیں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ کہا کہ مولانا خادم حسین رضوی کی اچانک وفات پر بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے اپنے ہزاروں مداحین کو سوگوارکر دیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ مولانا خادم حسین رضوی ایک سچے عاشق رسول تھے۔ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآل وسلم کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے۔ نبی کریم ﷺ کی شفاعت نصیب کرے۔