Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن استعفے دینے کی بجائے سینیٹ الیکشن لڑنے کیلئے مری جا رہی ہے ،عثمان بزدار

اپوزیشن استعفے دینے کی بجائے سینیٹ الیکشن لڑنے کیلئے مری جا رہی ہے ،عثمان بزدار
February 4, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت کے مخالفین استعفے دینے کی بجائے اب سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے لئے مرے جا رہے ہیں،ان کی صفوں میں انتشار پھیل چکا ہے۔

31جنوری گزرگئی استعفے آئے نہ آئیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کونشانے پرلے لیا ، کہا استعفے دینے کے لئے اخلاقی جرات کی ضرورت ہوتی ہے جوچور ٹولے میں نہیں، جنہوں نے کرپشن کر کے پیسہ کمایا ہو، وہ استعفے دینے کا حوصلہ نہیں رکھتے۔

وزیراعلی نے کہا اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ،  کوئی ان کے لئے سڑکوں پرآنے کو تیار نہیں۔

 سردارعثمان بزدارنے میانوالی میں زیرتعمیر مدراینڈچائلڈاسپتال کی تصاویر شیئرکردیں، وزیراعظم عمران خان نے نومبر 2019 میں منصوبے کاسنگ بنیادرکھا،  دوسوبسترکااسپتال اور نرسنگ کالج چاراعشاریہ آٹھ ارب کی لاگت سے مکمل ہوں گے۔