Monday, November 30, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

اپنے بیانیے کو آگے نہ بڑھانے پر نواز شریف برہم، اہم رہنماؤں کو لندن بلانے کا فیصلہ

اپنے بیانیے کو آگے نہ بڑھانے پر نواز شریف برہم، اہم رہنماؤں کو لندن بلانے کا فیصلہ
October 29, 2020 01:15 pm

لاہور (92 نیوز) اپنے بیانیے کو آگے نہ بڑھانے پر نواز شریف برہم ہوگئے، ذرائع کے مطابق نوازشریف نے اہم رہنماؤں کو لندن بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ بیانیے ، نواز شریف برہم ، اہم رہنماؤں ، لندن بلانے کا فیصلہ ، لاہور ، 92 نیوز نوازشریف کا بیانیہ پاکستان میں موجود قیادت کیوں نہیں اپنا رہی، ن لیگ نوازشریف کے بیانیہ کو آگے لیکر کیوں نہیں جا رہی، رپورٹ ملنے کے بعد نوازشریف سخت نالاں ہیں۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو رپورٹ دی گئی کہ ن لیگ کے کئی اہم رہنماء جو اکثر ٹاک شوز میں جاتے ہیں ،عوامی رابطوں میں رہتے ہیں وہ حکومت پر تنقید تو کرتے ہیں مگر نوازشریف کے اداروں کے خلاف بیانیہ کا کسی جگہ ذکر کرتے ہیں اور نہ ہی اس بیانیہ کو آگے لیکر چلتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کے بیا نیہ کو مسلم لیگ لندن کا بیانیہ جبکہ ن لیگ کے سینئر رہنماء اپنے بیا نیہ کو مسلم لیگ پاکستان کا بیانیہ کہتے ہیں۔ نوازشریف کے بیانیہ سے لاتعلقی نہ صرف ظاہر کرتے ہیں بلکہ نجی محافل میں اس کا اظہار بھی کرتے ہیں، اس ضمن میں باقاعدہ کئی اراکین میٹنگز بھی کر چکے ہیں جس میں اِس بیانیہ کی مخالفت بھی کی گئی ہے۔ نوازشریف نے رپورٹ ملنے کے بعد اپنے قریبی ساتھیوں کو فوری طور پر کہا ہے کہ ایک اجلاس بلایا جائے جس میں تمام ارکان اسمبلی اور اہم رہنماء موجود ہوں جس میں واضح یہ کہا جائیگا کہ جو اس بیا نیہ سے پیچھے ہٹے گا یا بیانیہ کے ساتھ کھڑا نہیں ہو گا اس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

رابطہ کیجیے