Friday, March 5, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپنے ارکان کے پیچھے پیسے لیکر گھومنے والوں کا راستہ رکیں گے ، مشتاق غنی

اپنے ارکان کے پیچھے پیسے لیکر گھومنے والوں کا راستہ رکیں گے ، مشتاق غنی
February 23, 2021

پشاور (92 نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے پیچھے پیسوں سے بھری بوریاں لے کر گھومنے والوں کا راستہ روکیں گے۔

پشاور میں بے سہارا بچوں کے مرکز زمونگ کور میں تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت میں اسپیکر خیبر پختونخوا  اسمبلی نے کہا کہ ممبران اسمبلی کی خرید وفروخت کو ہرحال میں روکیں گے، وزیر اعظم نے بھی ممبران کو ہارس ٹریڈنگ سے دور رہنے کی سختی کی ہدایت کی ہے۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے دعویٰ  کیا کہ خیبرپختونخوا سے دس سینیٹرز منتخب کراکے پی ٹی آئی کو سینیٹ میں اکثریت دلائیں گے۔

مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ بچوں پر جنسی تشدد کے حوالے سے خیبرپختونخوا اسمبلی نے قانون سازی کی ہے، ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت سزائیں دینے کےلئے قانون جلد اسمبلی سے منظورہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز عمران خان کے سامنے 95 ایم پی ایز بیٹھے تھے۔ وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات میں ممبران کو ہارس ٹریڈنگ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔