اٹالین فٹبال لیگ میں اٹلانٹا نے برشیا کو شکست دے دی


soccer atlanta
15 جولائی, 2020 11:14 دن

پیرس ( 92 نیوز) اٹالین فٹبال لیگ اور پریمیئر لیگ میں  دلچسپ مقابلے جاری ہیں ، جہاں  اٹالین فٹبال لیگ میں اٹلانٹا نے  برشیا کو چھ،دو سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قبضہ  جما لیا ۔ انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی نے نارویچ  سٹی کو ایک صفر سے شکست دی،

اٹالین فٹبال لیگ اور انگلش پریمیئر لیگ میں ایکشن سے بھر پور مقابلے جاری ہیں ، اٹالین فٹبال  لیگ میں اٹلانٹا کی بڑی کامیابی حاصل کرلی ۔اٹلانٹا نے  برشیا کو دو کے  مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔ اٹلانٹا کی ٹیم پہلے ہاف سے ہی حریف ٹیم پر حاوی رہی اور برشیا  کو کھل کر کھیلنے کا موقع ہی نہ دیا ، اٹلانٹا کی ٹیم نے پہلے ہاف میں چار گول اسکور کر کے میچ میں گرفت مضبوط کرلی۔

دوسرے ہاف میں اٹلانٹا کی ٹیم نے مزید دو گول داغ کر چھ، دو سے میچ اپنے نام کیا ،فاتح ٹیم کی جانب سے ماریو پشالچ نے ہیٹرک کی ۔

تازہ ترین ویڈیوز