اٹالین اوپن ٹینس، اسٹین واورنکا کو پہلے ہی راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست


Atalian open
16 ستمبر, 2020 12:56 شام

پیرس ( 92 نیوز) اٹالین اوپن ٹینس میں زبردست مقابلے جاری ہیں ، تین بار کے گرینڈ سلام چیمپئن سوئٹزر لینڈ کے  اسٹین واورنکا کو  پہلے ہی راؤنڈ  میں  شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ روس کے آندرے روبلف  نے ارجنٹائن حریف کو مات دے کر اگلے مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

تین بار کے گرینڈ سلام چیمپئن  سوئٹزر لینڈ کے اسٹین واورنکا  کو اٹلی  کےلورینزو موسیٹی  کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ اٹالین اسٹار نے واورنکا  کو  اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔

روس کے آندرے روبلف  نے ارجنٹائن کے باگنیس  چھ،چار،چھ،چار سے شکست  دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

جرمنی کے لینارڈ اسٹرف  کو ارجنٹائن کے فیڈریکو کوریا  کے ہاتھوں شکست ہوئی،ارجنٹائن پلیئر نے  جرمنی حریف کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرادیا۔

آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینور  کو  جرمنی کے  ڈومنیک کوپفر نے اپ سیٹ شکست دے کر  دوسرے مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا،جب کہ کینیڈا کے ڈینس شاپوالوف   نے ارجنٹائن کے گائڈو پیلا  کو مات دی   ۔

تازہ ترین ویڈیوز