Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اٹارنی جنرل آفس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سہیل محمود کی خدمات براڈ شیٹ کمیشن کے سپرد کردیں

اٹارنی جنرل آفس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سہیل محمود کی خدمات براڈ شیٹ کمیشن کے سپرد کردیں
February 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اٹارنی جنرل آفس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سہیل محمود کی خدمات براڈ شیٹ کمیشن کے سپرد کردیں۔ وزارت قانون نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

وزارت قانون نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سہیل محمود اور سجاد الیاس بھٹی میں سے کسی ایک کی خدمات کمیشن کے سپرد کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ادھر وفاقی کابینہ نے براڈشیٹ پر تحقیقاتی کمیٹی کو ایک رکنی انکوائری کمیشن میں تبدیل کر دیا۔ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید تحقیقات کرکے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریں گے۔

قبل ازیں براڈشیٹ انکوائری کمیشن کے معاملے پر کابینہ ڈویژن نے وفاقی سیکرٹری قانون کو خط لکھا تھا۔ خط میں کہا گیا تھا کہ وزارت قانون براڈشیٹ کمیشن کیلئے دفتر اور فنڈز فراہم کرے۔ وزارت قانون براڈشیٹ کمیشن کو متعلقہ ریکارڈ فراہم کرے اور براڈ شیٹ کمیشن کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔