آٹا بحران کی اصل وجہ کیا ، 92 نیوز نے سراغ لگا لیا


گندم ‏ ایران ‏ افغانستان ‏ اسمگلنگ ‏ آٹا بحران ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز
۲۰ جنوری, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) آٹا بحران کی اصل وجوہات کیا ہیں ، 92 نیوز نے سراغ لگا لیا۔  گندم کی برآمد پر تاخیر اور ایران و افغانستان اسمگلنگ بحران کی وجہ بنی۔

منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ، گندم کے ذخیرہ اور طلب کا اندازہ کئے بغیر حکومت نے برآمد جاری رکھی۔

ذرائع کے مطابق پلاننگ کمیشن نے ستمبر میں ہی خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی، اکتوبر2019 میں 2 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کے فیصلے پر بھی بروقت عملدرآمد نہ ہوسکا۔ اکتوبر میں ہی پنجاب نے گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی ۔

منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے فائدہ اٹھایا اور گندم ذخیرہ کرلی ۔سندھ  میں افسران کے خلاف کرپشن تحقیقات بھی بحران کا باعث بنی۔

تازہ ترین ویڈیوز