آٓٹے کے مصنوعی بحران پر سندھ ہائیکورٹ بھی برہم


۲۲ جنوری, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۹ شام

کراچی ( 92 نیوز ) ملک میں جاری آٹے کے مصنوعی بحران پر سندھ ہائیکورٹ بھی برہم ہو گئی ،  کہا کہ آٓتے کا بحران ان افراد کی وجہ سے پیدا ہوا ہے جو لوٹ مار کے عادی ہیں ۔

سندھ کے مختلف اضلاع میں گندم چوری پر نیب تحقیقات  کے کیس کی سماعت  ہوئی ، دوران سماعت عدالت  نے  ملزم ہریش مل سے مکالمہ کرتے  ہوئے  پوچھا کہ  کیا اب بھی پیٹ نہیں بھرا ، ایسے لوگ ہی بڑی شخصیات کی ایماء پر بحران کا فائدہ اٹھاتے ہیں ۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ  سند ھ کے مختلف اضلاع سے گندم چوری کا ریفرنس دائر کر دیا ہے ، ملزموں نے گوداموں سے گندم چوری کر کے مارکیٹ میں فروخت کر دی تھی ، عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانتیں سکھر بینچ منتقل کردیں ۔

ملزمان میں انیس الرحمان، موہن لعل، ابراہیم تھیم اور دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز