آنکھ کے اشارے سے بھی گاڑی چلانا ممکن ہو گیا

آنکھ ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز جدید دور ‏ ٹیکنالوجی
۲۴ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۲۷ شام

کراچی ( 92 نیوز)جدید دور میں جدید ٹیکنالوجی نے زندگی سہل کردی ہے، اب گاڑی چلانا نہایت آسان ہوگیا، آنکھ کا ایک اشارہ ہی کافی ہے

اب گاڑی کو آنکھ کے اشارے سے بھی چلایا جاسکتا، یہ انوکھا اور منفرد تجربہ کراچی میں نجی یونیورسٹی کے ہونہار طالب علم نے انجام دیا ہے، جن کا مقصد معذور افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

طالب علموں کا یہ کارنامہ سرحدیں پار کرچکا، پاکستانی سپوت تھائی لینڈ میں منعقدہ مقابلے میں وطن عزیز کا نام روشن کریں گے۔

ان کا کہنا ہےکہ یہ تجربہ گاڑی تک محدود نہیں، لیپ ٹاپ، ٹیوب لائٹس سمیت دیگر الیکٹرونکس آئٹمز پر بھی کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز