Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آمدن سے زائد اثاثہ جات ، رانا ثناء اللہ نیب آفس لاہور میں پیش

آمدن سے زائد اثاثہ جات ، رانا ثناء اللہ نیب آفس لاہور میں پیش
January 2, 2020
لاہور ( 92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری میں رانا ثناء اللہ نیب آفس لاہور میں پیش ہو گئے ، نیب کی جانب سے سوالنامہ  رانا ثناء کو تھمایا گیا۔ نیب آفس پیشی کے موقع پر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ان پر پہلے بھی ایک الزام لگا تھا جو ثابت نہیں ہوا ، یہ الزام بھی ثابت نہیں ہوگا ۔ نیب کی جانب سے طلب کئے جانے پر ن لیگی  رہنما لاہور آفس پیش ہوئے   جہاں انہیں  16 سوالات پر مشتمل سوالنامہ تھمایا گیا ۔ چینل 92 نیوز نے رانا ثناء اللہ کو  دیے گئے سالنامے کا سراغ لگالیا۔ رانا ثناء اللہ  سے ان کے 19 اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئیں ،اثاثوں کی مالیت بتانے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ نیب سوالنامے میں رانا ثناء اللہ کو اپنی اور اہلخانہ کی جائیدادوں کی فرست فراہم کرنے  کا کہا گیا  اور کہا گیا کہ رانا ثناء اللہ اپنے ذرائع آمدن سے متعلق آگاہ کریں۔