Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آمدن سے زائد اثاثہ جات  ، جاوید لطیف یکم جنوری کو نیب طلب

آمدن سے زائد اثاثہ جات  ، جاوید لطیف یکم جنوری کو نیب طلب
December 24, 2019
لاہور ( 92 نیوز) نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات  کی انکوائری کے لئے مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف کو یکم جنوری کو دوبارہ طلب کرلیا۔ مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں جاوید لطیف سمیت سات افراد کو آمدن سے زائد اثاثہ جات   کی انکوائری کے لئے   یکم جنوری کو دوبارہ پیش ہونے  کی ہدایت کی گئی ہے ۔  میاں جاوید لطیف کو نامکمل ریکارڈ فراہم کرنے پر دوبارہ  طلب کیا گیا ہے۔ نیب کی جانب سے میاں انور لطیف ، میاں منور لطیف ، میاں امجد لطیف   ، میاں اختر لطیف، جاوید لطیف کے بیٹے احسن لطیف اور والدہ ولایت لطیف کو بھی طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میاں جاوید لطیف سمیت دیگر 7 افراد کو اس سے قبل 2 مرتبہ کال اپ نوٹسز جاری کیے گیے، پہلا نوٹس 12 دسمبر  جبکہ دوسرا نوٹس 18 دسمبر کو جاری کیا گیا ۔  جاوہد لطیف 23 دسمبر کو اپنے کونسل کے ساتھ پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق جاوید لطیف نے اپنے اور فیملی کے 7 ارکان کی جانب سے جواب جمع کروایا، کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ نے آئندہ پیشی پر دیگر دستاویزات ساتھ لانے کو کہا۔