آل پاکستان انجمن تاجران کا ایف بی آر کیساتھ ڈیڈ لاک برقرار

آل پاکستان انجمن تاجران ایف بی آر ڈیڈ لاک اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز صدرانجمن تاجران ‏ اجمل بلوچ
۲۷ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۷ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) آل پاکستان انجمن تاجران کا ایف بی آرکے ساتھ ڈیڈلاک برقرار  ہے ، صدرانجمن تاجران نے کہا کہ ملک بھرمیں 29 اکتوبراور 30 اکتوبرکومکمل شٹرڈاون ہڑتال ہوگی ۔

آل پاکستان انجمن تاجران کا ایف بی آرکے ساتھ ڈیڈلاک برقرار  ہے جس کے باعث صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ ملک بھرمیں 29 اکتوبراور 30 اکتوبر کومکمل شٹرڈاون ہڑتال ہوگی،ہم مذاکرات سے انکاری نہیں ہیں ، چیئرمین ایف بی آرفکسڈ ٹیکس لانے کی بات کرکے2 گھنٹے بعد بدل جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کی  شرط ناممکن اور انتہائی پیچیدہ  ڈاکو منٹیشن ہے  ،  ایف بی آرکو ائی ایم ایف سے معاہدہ کرتے وقت سوچنا چاہیے تھا، آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان کے تاجرنمائندوں سے بھی مذاکرات کرے، آئی ایم ایف کوپاکستان سے معاہدہ کرتے وقت لیٹریسی ریٹ کا خیال رکھنا چاہیے۔

اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ  آئی ایم ایف سے سخت شرائط کے تحت معاہدہ نے ملک میں کاروبار تباہ کردیا ، یکم جولائی سے کاروبارکا پہیہ رک گیا جس سے تاجرسخت پریشان ہیں، کاروبارنہیں چلے گا توٹیکس کہاں سے آئےگا ۔

تازہ ترین ویڈیوز