آفت زدہ قرار کراچی سندھ حکومت کے اقدامات کا منتظر


آفت زدہ قرار کراچی ، سندھ حکومت ، اقدامات کا منتظر ، 92 نیوز
20 ستمبر, 2020 8:59 دن

کراچی (92 نیوز) بارشوں کی وجہ سے آفت زدہ قرار دیا گیا کراچی سندھ حکومت کے اقدامات کا منتظر ہے، انتظامیہ ایک بار پھر کراچی کا کچرا اٹھانےمیں ناکام ہے، سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

کراچی میں حالیہ طوفانی بارشیں۔ حکومتوں اور متعلقہ حکام کی لاپرواہیوں نے روشنیوں کے شہر کو مسائل کے شہر میں تبدیل کردیا  انفرااسٹرکچر  تباہ حالی کا شکار ہے، اوپر سے مختلف علاقوں میں لگے کچرے کےڈھیر

سونے پر سہاگا ہیں۔

بارش کے پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے سے شہر کے انفراسٹراکچر کو شدیدنقصان پہنچا ہے سڑکوں اور شاہراہوں کی زبو حالی پر شہری بھی مایوسی کا شکار ہیں۔

عزیز آباد کے مختلف بلاکس جہاں کی ماضی میں صفائی ستھرائی کی مثالیں دی جاتی تھی اب وہاں بھی جگہ جگہ کچرے کے انبار ہیں جبکہ سیوریج کا نظام ابتری کا شکارہے۔

کراچی کے باسیوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ  زبانی جمع خرچ کے بجائے کراچی کے مسائل کو حل کرنے  کیلئے سنجیدہ اقدامات کیے

جائیں۔

تازہ ترین ویڈیوز