آصف زرداری کی نیب راولپنڈی میں پیش ہونے سے معذرت


آصف زرداری نیب راولپنڈی اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی ‏ سابق صدر ‏ فاروق ایچ نائیک
۲۹ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۶ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز ) شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق صدر آصف علی زرداری نے آج نیب راولپنڈی کے روبرو پیش ہونے سے معذرت کر لی ۔

سابق صدر کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے درخواست پہنچا دی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ  آصف زرداری آج نیب میں پیش نہیں ہو سکتے  ان کا آج  ہائیکورٹ میں کیس ہے  ، عید کے بعد کوئی بھی تاریخ دے دیں ، پیش ہو جائیں گے ۔

سابق صدر آج درخواست ضمانت میں توسیع کے لئے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے ، عدالت نے واٹر سپلائی ٹھیکوں کے کیس میں  آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت 29 مئی تک منظور کی تھی ۔

تازہ ترین ویڈیوز