Saturday, January 23, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آصف زرداری کی نیب راولپنڈی میں پیش ہونے سے معذرت

آصف زرداری کی نیب راولپنڈی میں پیش ہونے سے معذرت
May 29, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق صدر آصف علی زرداری نے آج نیب راولپنڈی کے روبرو پیش ہونے سے معذرت کر لی ۔ سابق صدر کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے درخواست پہنچا دی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ  آصف زرداری آج نیب میں پیش نہیں ہو سکتے  ان کا آج  ہائیکورٹ میں کیس ہے  ، عید کے بعد کوئی بھی تاریخ دے دیں ، پیش ہو جائیں گے ۔ سابق صدر آج درخواست ضمانت میں توسیع کے لئے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے ، عدالت نے واٹر سپلائی ٹھیکوں کے کیس میں  آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت 29 مئی تک منظور کی تھی ۔