آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی آج بلاول ہاؤس کراچی میں ہو گی

بختاور بھٹو نے منگنی کی تقریب کے لئے خصوصی ڈریس ڈیزائن کرایا ہے۔ بختاور کے منگیتر محمود چودھری اہلخانہ کے ساتھ گذشتہ روز کراچی پہنچ گئے تھے۔
برسوں بعد بلاول ہاوس میں خوشیوں کا سماں آیا لیکن کورونا وارئرس کے سبب خوشیوں کے رنگ کچھ پھیکے لگ رہے ہیں۔ بختاور کے بھائی بلاول کورونا وائرس کا شکار ہیں۔ انہوں ںے خود بلاول ہاوس میں قرنطینہ کیا ہوا ہے۔ امکان ہے کہ وہ دور دور سےتقریب کا احوال دیکھیں گے اور بہن کے اچھے مستقبل کے لئے دعائیں دیں گے۔
دوسری جانب بختاور کے والد آصف زرداری طبعیت ناسازی کے سبب نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں تاہم امکان ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے تقریب میں شریک ہونگے۔
کورونا وائرس کے سبب تقریب کو محدود رکھا گیا ہے۔ دونوں خاندانوں کے قریبی افراد ہی منگنی کی تقریب میں شریک ہونگے۔