آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا


آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس سپریم کورٹ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز سابق صدر شریک چیئرمین بینکنگ کورٹ ‏ احتساب عدالت
۲۸ مئی, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۰ شام

اسلام آباد  ( 92 نیوز) سابق صدر اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

آصف زرداری نے مقدمہ بینکنگ کورٹ سے احتساب عدالت اسلام آباد منتقل کرنے کے خلاف اپیل دائر کردی،اپیل میں موقف اپنایا کہ آصف زرداری کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، ایف آئی اے نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا، آصف زرداری کو ملزم نہیں بنایا گیا۔

آصف زرداری کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپیل دائر کی ،جس میں کہا گیا کہ آصف زرداری پیپلز پارٹی کے صدر اور بے نظیر شہید کے خاوند ہیں، وہ سابق صدر پاکستان بھی رہے، انہیں صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ  سپریم کورٹ نے کیس منتقلی کا فیصلہ نہیں دیا،  سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی گئی۔

تازہ ترین ویڈیوز