آصف زرداری نجی اسپتال پہنچ گئے ، خصوصی کمرے کا اہتمام


آصف زرداری ‏ نجی اسپتال ‏ خصوصی کمرے کا اہتمام ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز سابق صدر ‏ شریک چیئرمین ‏ پاکستان پیپلزپارٹی ‏
۱۴ دسمبر, ۲۰۱۹ ۷:۳۴ شام

کراچی ( 92 نیوز) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو کراچی میں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا، ابتدائی ٹیسٹ رپورٹ کی بنیاد پر علاج کا فیصلہ ہوگا آج رات اسپتال میں ہی قیام کا امکان ہے۔

طبی بنیاد پر ضمانت پر رہائی کے بعد آصف زرداری کی کراچی منتقلی،  جیالوں کے قائد ایک روز بعد اسپتال پہنچ  گئے ۔گزشتہ شب اور دن بھر بلاول ہاؤس میں قیام کے بعد شام میں آصف زرداری اسپتال پہنچے  تو آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو بھی ہمراہ آئیں۔

ذاتی معالجین کے مشورے پر آصف زرداری کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے ، پیپلزپارٹی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتال میں ہیں ، آصف زرداری کے لیے فورتھ فلور پر خصوصی وارڈ بنایاگیا ہے ۔

ہفتے کے روز آصف زرداری نےچند قریبی دوستوں سے ملاقات کی بعض پی پی رہنما بھی ملاقات کے لیے پہنچے تاہم ملاقات نہ ہوسکی ، مختلف  بیماریوں کے شکار آصف زرداری کا علاج انکے ذاتی معالجین کریں گے  ، میڈیکل بورڈ میں پی پی رہنما نوید قمر کے بھائی پروفیسر ڈاکٹر ندیم قمر بھی شامل ہیں ۔

آصف زرداری کو کمر کے مہروں اور دل میں تکلیف کی شکایت ہے جبکہ اعصابی کمزوری کا بھی عارضہ ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز