آصف زرداری نجی اسپتال میں زیر علاج ،وزراء نے عیادت کی


آصف زرداری ‏ نجی اسپتال ‏ زیر علاج ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز ‏ سابق صدر شریک چیئرمین
۱۵ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ شام

کراچی ( 92 نیوز ) سابق صدر و شریک چیئرمین آصف علی زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں سندھ کے دو وزرا نے  ان کی عیادت کی ۔  سابق صدر کو ذاتی زمینوں کی فکر ستاتی رہی جبکہ   ٹڈی دل کے نقصانات پر بھی گفتگو ہوئی ۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہے  ، صوبائی وزیر اسماعیل راہو اور ہری رام اسپتال پہنچ گئے،خوشگوار ملاقات میں سابق صدر نے ہری رام کو مخاطب کیا اور کہا کہ ضمانت میری ہوئی ہے، چہرہ آپ کا نکھرگیا ہے، بچپن کی یادوں کا بھی تذکرہ ہوا۔

وزیر زراعت اسماعیل راہو نے آصف زرداری کو بتایا کہ ٹڈی دل نے فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے، شریک چیئرمین نے ہدایت دی کہ اسپرے کروائیں، فصلوں کو ٹڈی دل سے بچائیں۔

آصف زرداری ذاتی زمین اور فصلوں کیلئے شدید فکرمند ہیں ،  دیکھ بھال پر مامور غلام قادر مری سے معلومات حاصل کی، ٹنڈو الہ یار سے میرپور خاص تک سابق صدر کی زمینوں پر گنا، آم، کیلا اور کپاس کاشت کی جاتی ہے ۔

شریک چیئرمین  نے وزیر خوراک ہری رام کو عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

تازہ ترین ویڈیوز