آصف زرداری فی الحال علاج کیلئے باہر نہیں جائینگے ، سعید غنی


۱۴ دسمبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۵ شام

کراچی ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ   آصف زرداری  کا فی الحال علاج کےلئے بیرون ملک جانے کا کوئی ارادہ نہیں، آصف زرداری صحت یاب ہو کر سیاست میں حصہ لیں گے، ایم کیوایم نے نئے صوبوں کا آئینی بل اسمبلی میں جمع کرا کے انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی  ، آئی جی سندھ نے چیف سیکرٹری کو خط لکھ کر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس میں  آصف زرداری کے بیرون ملک جانے کی خبروں کی تردید کردی کہا کہ وہ علاج کے بعد صحت یاب ہو کر سیاست میں حصہ لیں گے۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ایک بار پھر سندھ کی تقسیم کا مطالبہ کیا ہے ، ایم کیوایم سندھ میں نفرت اور انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ آئی جی نے چیف سیکرٹری کو خط لکھ کر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ، آئی جی پہلے  خادم رند کو  سندھ سے واپس کرنا چاہتے ہیں، اب چیف سیکرٹری کو خط   لکھ کر ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

شیخ رشید کے بیان کے حوالے سے سعید غنی کا کہنا تھا کہ وہ وزیر ریلوے کی باتوں کو اہمیت نہیں دیتے۔

تازہ ترین ویڈیوز