آصف زرداری سے اڈیالہ جیل میں بختاور  بھٹو اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

آصف زرداری ‏ اڈیالہ جیل ‏ بختاور بھٹو راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز
۱۴ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۴۹ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) اڈیالہ جیل میں سابق صدر آصف زرداری سے بختاور بھٹو، لطیف کھوسہ ، فاروق ایچ نائیک ،مصطفیٰ نواز کھوکھر اور رخسانہ بنگش نے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران ملکی کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے دو سے پانچ بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا ۔

لطیف کھوسہ نے ملاقات کے دوران آصف زرداری کے  کیسز کے حوالے سے مشاورت کی، ملاقات کے بعد پی پی رہنما واپس روانہ  ہوگئے کسی نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔

تازہ ترین ویڈیوز