آصف زرداری اور بلاول کل قافلے کی صورت میں نیب آفس روانہ ہوں گے

آصف زرداری ‏ بلاول ‏ نیب آفس ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز
۲۸ مئی, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۷ دن

کراچی ( 92 نیوز) آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی بار بار نیب میں طلبی پر پیپلزپارٹی نے جارحانہ طرز عمل اپنانے کا فیصلہ کر لیا ، آصف زرداری اور بلاول کل قافلے کی صورت میں نیب آفس روانہ ہوں گے ۔

پیپلزپارٹی نےبھی نیب کو آنکھیں دکھانے کافیصلہ کرلیا،،شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی  کی کل   پیشی کے دوران بھرپور پاور شو کی جائے گی۔

قومی احتساب بیورو کی طرف سے باربار طلبی کے نوٹس ملنے پر پیپلزپارٹی کی قیادت سیخ پا ہو گئی اور دباؤ بڑھانے کےلیے جارحانہ طرزعمل اختیارکیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق جیالوں کو 29 مئی کی صبح نو بجے زرداری ہاؤس پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ، پارٹی رہنماؤں کو بھی طلب کرلیا گیا۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو قافلے کی صورت میں پیشی کےلیے نیب آفس روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق گھیرا تنگ ہونے پر پیپلزپارٹی کی قیادت سخت پریشان ہے، ریلیف کےلیے کوششیں ناکام ہونے پر دھمکی آمیز رویہ اپنایاجارہا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز