آصف زرداری ، فریال کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 دسمبر تک توسیع


آصف زرداری ‏ فریال ‏ جوڈیشل ریمانڈ ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز پاکستان پیپلزپارٹی ‏ آصف علی زرداری ‏ فریال تالپور
26 نومبر, 2019 10:38 دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ۔

منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں  احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی ، پمزاسپتال میں زیرعلاج آصف علی زرداری کو پیش نہیں کیا جاسکا  جبکہ فریال تالپور کو اڈیالہ جیل سے لایا گیا۔

دوران سماعت آصف علی زرداری کے پیش نہ ہونے سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا ، فریال تالپورسمیت دیگرملزمان کی حاضری لگائی گئی ۔

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ ضمنی ریفرنس دائرکردیا ہے ، جو اسکروٹنی کے مرحلے میں ہے ، ریفرنس کے 65 والیم ہیں، شواہد بھی نئے ہیں ، کوئی نیا ملزم نامزد نہیں کیا ۔

فریال تالپورنے آصف علی زرداری سے اسپتال میں ملاقات کی درخواست دی ، نیب کے مخالفت نہ کرنے پرعدالت نے درخواست منظور کرلی ، عدالت نے ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 دسمبر تک توسیع کردی۔

تازہ ترین ویڈیوز