Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کیخلاف جعلی اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی

آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کیخلاف جعلی اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی
November 17, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) سابق صدر آصف زرداری ، فریال تالپور اور دیگر کیخلاف جعلی اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے کی، سابق صدر آصف زرداری  اور فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ، پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم حسین لوائی کو عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا جا سکا۔

گزشتہ سماعت پر بھی وکلاء کی ہڑتال کے باعث حسین لوائی کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوسکے،  ملزم کے وکیل ارشد تبریز آئسولیشن میں ہونے کی وجہ سے پیش نا ہوسکے ، ارشد تبریز اپنا جونیئر وکیل مقرر کریں کہ انکے غیر موجودگی میں گواہ کا بیان ریکارڈ کریں۔