آسانی سے نہیں جاؤں گا، تبادلہ نہیں ہو رہا ، آئی جی سندھ


آسانی ‏ تبادلہ ‏ آئی جی سندھ کراچی ‏ ‏92 نیوز کلیم امام ‏ یاد گار شہدا افتتاحی تقریب
۲۸ جنوری, ۲۰۲۰ ۲:۱۰ شام

کراچی ( 92 نیوز) آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا کہ میرے خلاف سازش ہو رہی ہے  ، میں اتنی آسانی سے نہیں جاؤں گا، گیا بھی تو ہاتھی سوا لاکھ کا ہی رہتا ہے ۔

یاد گار شہدا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  آئی جی سندھ سید کلیم امام نے اپنے تبادلے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ  میرا تبادلہ اتنی آسانی سےہونےوالا نہیں  ہے،  جاؤں گا تو اپنے مقدر سے جاؤں گا، جب جاؤں گا تو کسی بڑی جگہ یا نئےمراحل پرجاؤں گا، یہ افتتاحی تقریب تھی جسے میری الوداعی پارٹی سےمنسوب کردیاگیا، سندھ پولیس والےشایدمیری الوداعی پارٹی کے پیسے بچاناچاہ رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارے تمام افسران میں بہت قابلیت ہے ، یادگار شہدا کا افتتاح بھی شہدا کی فیملی سے کرایا گیا، یہاں جتنے  پولیس افسران بیٹھے ہیں سب غازی ہیں ،  اپنی سروس میں ایسے دن بھی آئے جب کلمے پڑھ لئے تھے کہ آج آخری دن ہے ، ہم سب جو افسران ایک اصول و قانون کے تحت کام کرتے ہیں ، قانون نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس میں رکاوٹیں آتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  یہ ذمہ داری آپ پر آتی ہے کہ چیزیں آپ نے ٹھیک کرنی ہیں ،مشکلات آئیں گی گھبرانا نہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز