آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے 10افراد جاں بحق

آزاد کشمیر ‏ لینڈ سلائیڈنگ ‏ ‏10افراد جاں بحق مظفر آباد ‏ ‏92 نیوز ہجیرہ ‏ پوٹھی چھپریاں
۱۷ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۵۰ شام

مظفر آباد ( 92 نیوز) آزاد کشمیر میں ہجیرہ کے علاقے پوٹھی چھپریاں میں لینڈ سلائیڈ نگ سے 10افراد جاں بحق جب کہ  4 مکان تباہ ہوگئے۔

آزاد کشمیر  میں  شدید بارش کی وجہ سے  ہجیرہ کے علاقے پوٹھی چھپریاں میں لینڈ سلائیڈنگ  ہوئی  جس سے 10افراد جاں بحق جبکہ 4 مکان تباہ ہو گئے ۔

شدید بارش کی وجہ سے علاقے میں ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے  جب کہ مزید لینڈ سلائیدنگ کا بھی خطرہ ہے ۔  افسوسناک واقعہ ہائیڈل پاور اسٹیشن کا واٹرچینل ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔

دوسری جانب راجن پور میں درہ کاہا سلطان سے آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، سیلابی ریلے سے کپاس کی تیار فصل تباہ،لاکھوں مالیت کے جانور بہہ گئے۔

ادارہ فلڈ کنٹرول کے مطابق سیلابی ریلے نے جہان پور،فتح پور،بستی لاکھا اور موضع محمد پور میں زیادہ نقصان کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز