آزادی مارچ کے شرکاء موسم سرد ہونے کے باوجود پرجوش


آزادی مارچ شرکاء موسم سرد پرجوش اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ پشاور موڑ ‏ جلسہ گاہ ‏ منی اولمپکس ‏
۰۵ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۲ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ  کے شرکاء اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں ، موسم سرد ہونے کے باوجود شرکاء پرجوش ہیں ، کارکنوں نے ناشتہ کیا، گراؤنڈ کی صفائی بھی کی ۔

پشاور  موڑ جلسہ گاہ نے منی اولمپکس کا روپ دھار لیا  ۔ کرکٹ ، فٹبال ، بیڈ منٹن کے ساتھ ساتھ کبڈی ، کوکلا چی پاکی سمیت دیگر ثقافتی کھیل کھیلے جا رہے ہیں ۔

اگر دو کارکن ہیں تو بیڈ منٹن کھیلتے ہیں ، ٹیم بن گئی تو کرکٹ اور فٹبال کا  میچ لگ جاتا ہے ۔ کچھ کارکن والی بال بھی کھیلتے ہیں ، اور تو اور دیسی مقابلے بھی جاری ہیں ۔

آزادی مارچ شرکاء موسم سرد پرجوش اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ پشاور موڑ ‏ جلسہ گاہ ‏ منی اولمپکس ‏
آزادی مارچ کے شرکاء موسم سرد ہونے کے باوجود پرجوش

کوکلا چھی پاکی کھیل پر بچپن کی یادیں تازہ کی جارہی ہیں  ، کھیل کے بعد سیر سپاٹے ہوتے ہیں ، آغاز فیصل مسجد سے ہوتا ہے  جس کے بعد  چل سو چل  ، کبھی چڑیا گھر کے مکینوں کی تصویریں  بنتی ہیں تو کبھی عمارات کی ۔  اساتذہ اور شاگردوں کی یادگار سیلفیاں بھی بنتی ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز