Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آزادی مارچ تاریخ کا پہلا دھرنا تھا جس میں کوئی جھگڑا نہیں ہوا، چودھری شجاعت حسین

آزادی مارچ تاریخ کا پہلا دھرنا تھا جس میں کوئی جھگڑا نہیں ہوا، چودھری شجاعت حسین
November 16, 2019
 لاہور (92 نیوز) سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے کہا آزادی مارچ تاریخ کا پہلا دھرنا تھا جس میں کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔ گولی چلی نہ کوئی لاٹھی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو دھرنا کنڑول کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے۔ انہوں نے بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ حالات کو کنڑول کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ مبارکباد کے مستحق ہیں جنھوں نے اپنے تجربے اور حکمت عملی سے سارے حالات کو بڑے اچھے طریقے سے کنٹرول کیا اور ایک گلاس تک نہیں ٹوٹا جبکہ مولوی اور پویس آمنے سامنے تھی۔ پاکستا ن مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت کے اناڑی کھلاڑیوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ حکومتی رٹ قائم کریں مگر عمران خان نے ان اناڑی کھلاڑیوں کو مشورہ نہ مان کر فہم وفراست کا بڑا اچھا ثبوت دیا ہے۔ مشرف کے دورے حکومت میں بھی اکثر لوگ مشورہ دیتے تھے کہ آپ حکومتی رٹ قائم کریں۔